ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دلتوں کو لے کر کجریوال کا بیان مایوسی کاعکاس

دلتوں کو لے کر کجریوال کا بیان مایوسی کاعکاس

Sun, 12 Jun 2016 12:44:27  SO Admin   S.O. News Service

مرکزی و زیرگوڑانے عام آدمی پارٹی پرانتخابی وعدوں میں ناکام رہنے کاالزام لگایا
بنگلور11جون(آئی این ایس انڈیا)اروند کجریوال پرنشانہ لگاتے ہوئے مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے آج کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ’’دلتوں اور اقلیتوں پرمبینہ طور پر بڑھتے ہوئے حملے‘‘کو لے کر کیجریوال کی صدر پرنب مکھرجی سے شکایت کچھ اور نہیں، بلکہ ان کی مایوسی ہے جوانتخابی وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے ان کے اندر پیدا ہوئی ہے۔گوڑا نے بتایاکہ وہ(کجریوال)بہت ہی پریشان اورمایوس ہیں کیونکہ وہ دہلی کے لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے قابل نہیں ہیں اور اس وجہ سے دلتوں اوراقلیتوں پربڑھتے ہوئے حملے کو لے کر بے بنیاد تبصرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال اس لئے بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے کچھ رہنما فوجداری مقدمات میں ملوث ہیں اور کچھ جیل چلے گئے ہیں۔گوڑا نے کہاکہ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ کئی فوجداری مقدمات میں ملوث ہیں۔انہیں جیل بھیجا جا چکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کل صدر سے 'دلتوں اور اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے مسائل میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔گوڑانے کہاکہ ذمہ دارعہدوں پر بیٹھے لوگوں کو دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنے خیالات ظاہر کرنے چاہئیں۔


Share: